پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے متعلق امریکہ کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے متعلق امریکہ کا بیان مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) نگران وفاقی وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے آئی ایم ایف بیل آؤ ٹ پیکج پر امریکہ کا بیان نامناسب اور اسے مسترد کرتے ہیں، آئی ایم ایف پیکج کو سی پیک کیساتھ مشروط کرنا درست نہیں کوئی بھی سی پیک کی کا میابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ،پاکستان سی پیک منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے پرعزم ہے،گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کو اپنا گہرا دوست سمجھتے ہیں، چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڑ وژن کا حصہ ہے ،پاک چین دوستی پر کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں، امر یکی انتظامیہ کو معلوم ہے پاکستان کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان سے بار بار ’’ڈو مور ، ڈو مور‘‘ کہا جاتا ہے ہمیں ڈو مور کہنے والے دیکھیں انہوں نے کیا کیا ؟پاکستان نے 17سال سے جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ،جنوبی اور شمالی وزیر ستا ن آپریشن کا مطالبہ کیا گیا، وزیر ستان میں ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہماری ان کامیابیوں اور قربانیوں کا ادراک کیا جانا چاہیے ،اب پاکستان کو کہا جا رہا ہے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے،امریکہ نے پاکستان کو اتحادی فنڈ کی مد میں بھی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کو جائز فنڈنگ کے سوا کچھ نہیں چاہیے، امریکہ کو پاکستان کے معاملے پر حقائق کا ادراک کرنا چاہیے، پاک چین دوستی بہت گہری اور دونوں ملک ایک دوسرے کے مخلص دوست ہیں ،پاک چین دوستی پر کسی کو اعتراض اٹھانے کا حق نہیں ،بھارت کو ہائی ٹیک ہتھیار مہیا کیے جا رہے ہیں ، نئی جمہوری حکومت اقتدار سنبھالنے والی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نئی منتخب حکومت اس بارے میں اپنی پالیسی وضع کرے گی۔ہم سے کوئی مشورہ لینا چاہے گی تو ضرور دینگے۔
پاکستان

مزید :

صفحہ اول -