منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور 4اگست کو بیان کیلئے ایف آئی اے طلب

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور 4اگست کو بیان کیلئے ایف آئی اے ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے4اگست کو اسلام آباد طلب کرلیا،ایف آئی اے نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔

زرداری/ فریال تالپور/طلب

مزید : صفحہ اول


loading...