عمرا ن خا ن کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال کر منسٹرز انکلیو کی رہائشگاہ منتقل ہو نے کا فیصلہ

عمرا ن خا ن کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال کر منسٹرز انکلیو کی رہائشگاہ منتقل ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو کی رہائش گاہ میں منتقل ہوں گے،پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے بنی گالہ کو سرکاری رہائش گاہ کے طور پر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن جیت کے بعد اپنی تقریر میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو بطور اپنی رہائش گاہ استعمال نہیں کریں گے جبکہ تحریک انصاف وزیراعظم ہاؤس کی قسمت کے حوالے سے بعدازاں فیصلہ کرے گی ۔

عمرا ن خا ن/ منسٹرز انکلیو

مزید : صفحہ اول


loading...