فوج عوام کے فیصلے کا دفاع کرتی ہے ، کورکمانڈر ز کانفرنس کا افغانستان کیساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار ، الیکشن میں معاونت پر اہل وطن کا شکریہ : جنرل باجوہ

فوج عوام کے فیصلے کا دفاع کرتی ہے ، کورکمانڈر ز کانفرنس کا افغانستان کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے، ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر اور فیلڈ فارمیشنز کو سراہا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا عام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے عوام نے جمہور یت کی بھرپور حمایت کی ہے ،عوام فیصلہ کرتی ہے اور فوج عوام کے فیصکے کا دفاع کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی انتہاء پسندی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے، فرائض کی ادائیگی میں فوج کی معاونت پر عوام کے شکرگزار ہیں۔ کانفرنس میں علاقائی امن، داخلی سلامتی اور جیواسٹرٹیجک صورتحال پر غور کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی انتہا پسندی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے، کور کمانڈرز نے افغانستان کے ساتھ عسکری تعلقات پر اظہار اطمینان کیا، آرمی چیف نے انتخابی عمل میں معاونت پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں فوج کی معاونت پر عوام کے شکرگزار ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -