منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم : عمران خان

منی لانڈرنگ سے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی، نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار جبکہ پاک،برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاو ن کیلئے تیار ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا 22 لاکھ بچوں کو سکول بھجوانے کیلئے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کیلئے تیار ہیں۔عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاک برطانیہ تعلقات نہا یت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -