نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت ملنی چاہئے

نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی سہولت ملنی چاہئے

  



مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک علاج کی سہولت ملنی چاہیے یہ ان کا حق ہے ۔ان کی زندگی ملک و قوم کے لیئے بہت ضروری ہے ۔ان کی ملک کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی ملک و قوم کے لیئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔نوازشریف کی بدولت پاکستان دنیا میں پہلا اسلامی ایٹمی طاقت والا ملک بنا سی پیک تعمیر شروع کرانا ،ملک سے اندھرے ختم کرانا ،دہشتی گردی کے جن کو بوتل میں بند کرنا ،سنہری کارنامے ہیں۔قوم نے اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں نوازشریف وہ لیڈر ہیں جنھوں نے ناکردہ گناہوں پر دی گئی سزا کو واپس آکر قبول کیا مگر ایک امر پرویز مشرف جو بیمار بھی نہیں تھے انھیں باہر بھیج دیا گیا ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف کو علاج کے لیئے باہر بھیجا جائے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...