جی سی یو کی مجلس مباحث نے تقریری مقابلوں میں 315ایوارڈ جیت لئے

جی سی یو کی مجلس مباحث نے تقریری مقابلوں میں 315ایوارڈ جیت لئے

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے 2017-18ء تعلیمی برس میں مختلف تقریری مقابلوں میں315 ایوارڈز جیت لیئے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ ، چیئر مین سوسائٹیز بورڈ پروفیسر مرزا اطہر بیگ اور رجسٹرار صبور احمد خان نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 315 ایوارڈز میں33ٹیم ٹرافیاں اور 133بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین محبہ احمد،سعد خان،علی نواز،شارخ بیگ،سید عرفان مہدی،کفیل رانا ، زین الحسن،حارث علی ورک ، رومیشہ توصیف،حنان میر،حرم ملک،عبداللہ محسن ، ذوہیب عالم،کنزہ طارق،عمر دوبیا،محمد شہباز ، شہر بانوودیگر کو مبارکباد دی۔

، ابرار علی،غلام مصطفی،آمنہ غفور،عمیر علی،احمد سلطا ن ، توصیف محمود،ابتحاج احمد،محمد حسنین،حافظ عامر،زاہد حسین،مکرم غفور،رابعہ جاوید ، حذیفہ علی،نشمیہ ابراہیم اورعلی شیردل کی مجلسِ مباحث کے لیئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر مجلسِ مباحث کے مشیر صدیق اعوان کا کہنا تھا کہ مجلسِ مباحث 1993ء سے اپنی موجودہ شکل میں ملکی اورعالمی تقریری مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور315ایواردڈز کا یہ اعزاز25سال میں مجلسِ مباحث کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4