عمران خان نے شوکت خانم میں اپنا علاج کروایا

عمران خان نے شوکت خانم میں اپنا علاج کروایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اللہ کے فضل و کرم سے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے اور ہمارے ڈاکٹروں کا شمار دنیا بھر کے منجھے ہوئے ڈاکٹرو ں میں ہوتا ہے اس لئے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کے لئے کسی بھی بیرون ممالک بھجوانے کی ضرورت نہیں ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ الیکشن مہم کے دوران لاہور میں کرین سے گر گئے تھے توا س وقت انہیں بھی بیرون ممالک علاج کروانے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے پاکستان کے شوکت خانم میں اپنا علاج کروایا اور آج اللہ کی مہربانی سے وہ مکمل تندرست و توانا ہیں اس لئے سابق وزیراعظم کو بھی اپنے پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کرنا چاہئے اور یہاں پر ہی اپنا علاج کروانا چاہئے ۔
عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ اول -