علاج کیلئے نواز شریف کو باہر بھجوانے میں حرج نہیں

علاج کیلئے نواز شریف کو باہر بھجوانے میں حرج نہیں

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لئے باہر بھجوانے سے پہلے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ کی رائے لے لینی چاہئے وہ اگر کہتے ہیں کہ ادھر ان کا علاج ممکن نہیں ہے تو پھر اگر انہیں باہر بھجوابھی دیا جائے تواس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات تو یہی گردش کررہی ہیں کہ سابق وزیراعظم نے علاج معالجے کے سلسلے میں باہر جانے کا پرواگرام بنا لیا ہے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس ایشو پر عدالتی حکم اور ڈاکٹروں کی رائے کو لیکر فیصلہ کیا جائے وہی بہتر ہو گا ۔

نوید چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...