پروفیسر ڈاکٹر کنول امین پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹرا یکسٹرنل لنکجز تعینات

پروفیسر ڈاکٹر کنول امین پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹرا یکسٹرنل لنکجز تعینات

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو ڈائریکٹر یکسٹرنل لنکجز تعینات کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین 9 سال تک پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ اورچار سال تک ڈاکٹورل پروگرام کو آرڈینیشن کمیٹی کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔وہ کئی اہم بین الاقوامی کانفرنسوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن رہنے کے علاوہ سیشنز کی صدارت اور تحقیقی مقالے بھی پیش کر چکی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین بطور پروفیسریونیورسٹی آف تسکوبا ، جاپان سے ریسرچ فیلوشپ ایوارڈ2013ء یونیورسٹی آف میسوری کولمبیا سے پوسٹ ڈاک فل برائٹ سکالرشپ 2009-10ء، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے فل برائٹ پری ڈاک سکالرشپ حاصل کرنے کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اورسوشل سائنسز میں بیسٹ پیپر ایوارڈ،پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ایشین لائبریری لیڈرز بھارت سے ’ایوارڈ فار پروفیشنل ایکسی لینس2013ء‘ اپنے نام کر چکی ہیں۔

ڈاکٹر کنول امین سکالرلی جرنل آرٹیکلز ، کانفرنس پروسیڈنگز ، بکس اور بک چیپٹرزسمیت 140پبلیکشنز کی مصنفہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...