ڈیموں کی تعمیر کیلئے عبادت ٹرسٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ

ڈیموں کی تعمیر کیلئے عبادت ٹرسٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)رائیونڈ ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کے بشپ اور چیئر مین عبادت ٹرسٹ ڈاکٹر آزاد مارشل نے شجر کاری کی ایک خصوصی تقریب میں کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور آبی قلت سے نپٹنے کے لئے پوری مسیحی برداری سپریم کے عزت مآب چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہمنوا ہے ۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ مُلک میں آبی وسائل کے منصوبوں کی تعمیر میں عملی طور پر حصّہ ڈال کر ڈیموں کی تعمیر جلد اور یقینی بنا نے کے لئے عزت مآب چیف جسٹس سپریم کورٹ کا بھر پور ساتھ دیں گے تاکہ ہماری آنی والی نسلیں خُداوند کی دِ ی ہوئی نعمت سے محروم نہ ہوں ۔ اِس موقع پر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے عبادت ٹرسٹ کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے فنڈ میں ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیااور دُعا کی خُداوند ہمارے پیارے وطن پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔

اُنہوں نے رائیونڈ ڈایوسیس کے چرچز کی جانب سے مزید رقم کے عطیہ کا عندیہ بھی دیا۔