بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان

بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان نے آج (بروزجمعرات)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچنے کے ساتھ دوسری آل پنجاب میئر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس کا انعقاد راولپنڈی میں کیا جائے گا جس کی میزبانی میئر راولپنڈی سردار نسیم کریں گے ادھرتمام میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کمیٹیوں کے میئر وں اور ضلع کونسلوں کے چیئر مینوں نے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز ،داماد کیپٹن (ر)صفدر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی سے اظہار یکجہتی کے لئے آج (بروز جمعرات )صبح اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر پنجاب بھر کے میئر اور چیئر مین انفرادی و اجتماعی طور اڈیالہ جیل پہنچیں گے اور جیل میں پابند سلاسل اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی وفاداریوں اور تعاون کا یقین دلائیں گے اس ضمن میں میئر راولپنڈی سردار نسیم نے آن لائن کو بتایا کہ اڈیالہ جیل جانے کا مقصد موجودہ کٹھن حالات میں نہ صرف اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ہے بلکہ اس سے مسلم لیگ ن اور بلدیاتی اداروں میں تعاون اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا جائے گا انہوں نے کہا اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے بعد صوبائی سطح پر جلد کل پنجاب میئرز کانفرنس منعقد کی جائے گی اور اس کا نفرنس کی میزبانی میئر راولپنڈی کریں گے کانفرنس کے انعقاد کے لئے جگہ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا ۔

میئرز

مزید : صفحہ اول


loading...