اپوزیشن لیڈر ہمار اہو گا ، خواہش ہے پی ٹی آئی مدت پوری کرے

اپوزیشن لیڈر ہمار اہو گا ، خواہش ہے پی ٹی آئی مدت پوری کرے

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی نئی حکومت کی پانچ سالہ مدت کی تکمیل کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 5سال پورے کرے ،معاشی استحکام اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ، امن و امان چھوڑ کر گئے ہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہو گا ۔کل جماعتی کانفرنس میں آج( جمعرات کو) مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا اپوزیشن کی بڑی جماعت نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ، توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات اور دیگر اہم منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیطرف سے قومی منصوبوں میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا اور قومی مفاد کے مطابق ان پر کام جاری رکھا جائے گا مجموعی قومی پیداوار 5.8، محاصل دگنے اور خسارہ انتہائی کم چھوڑ کر گئے ہیں توقع ہے کہ پانچ سال میں تحریک انصاف کی حکومت محاصل کو 8000ارب جی ڈی پی کو 10فیصد سے زائد اور خسارے کو مذید کم کرے گی ان خیالات کا اظہار بُدھ کو اسلام آباد میں سابق وزیر منصوبہ بندی وترقی، داخلہ و اپوزیشن کی بڑی جماعت کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے نئے وزیرخزانہ پر واضح کیا ہے کہ معیشت کے حوالے سے منفی اعدادوشمار پیش نہ کریں آنے والے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں مذید اضافہ ہو گا ورثہ میں بہت کچھ چھوڑ کر جا رہے ہیں ،انہوں نے تحریک انصاف کو 8000ارب روپے کے محاصل جمع کرنے کا چیلنج کر دیا اور کہا کہ نئی حکومت یہ کرنے میں کامیاب رہی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ایک اسلامی ملک سے پاکستان کو غیر معمولی امداد ملنے والی ہے ڈالر کی قیمت پر سٹے بازی ہو رہی ہے عمران خان اپنے دعوٰے کے مطابق کشکول توڑ دیں احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت کی اقتصادی ترقی کا اجاگر کیا احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں جب آئے کوئی سرمایہ کار پاکستان میں دس ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تھا امن و امان مخدوش تھا دہشتگردی کے پے در پے واقعات تھے معیشت قیام امن توانائی دیگر شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے انفراسٹرکچر ، توانائی اور مواصلات میں جس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ کسی دور حکومت میں نہیں ہو سکا تھا پاکستان تحریک انصاف کو معاشی ترقی کے سلسلے میں شاندار پلیٹ فارم چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اگر تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوتی ہے تو اس کے پاس سابقہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے کا کوئی جواز نہیں ہو گا ہم جب آئے تھے 1900ارب کے محاصل جمع ہو رہے تھے آج محاصل 3900ارب سے تجاوز کر گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت کے اربوں ڈالر کے شروع کیے گئے ان منصوبوں پر کوئی حرف آیا تو پاکستان کو اسکی قیمت ادا کرنی پڑے گی سی پیک کے حوالے سے چین نے 47ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یہ قرضہ نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اس میں سے 13ارب ڈالر 2فیصد کے شرح منافع پر 25سے 30سالوں کا قرضہ ہے باقی 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے کو مضبوط کیا اس شعبے کے فنڈز میں غیر معمولی اضافہ کیا پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا اور اب تو پاکستان تحریک انصاف بھی سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ تسلیم کر چکی ہے ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو قرضوں کے پھندے میں نہیں پھنسایا امید کرتے ہیں کہ جس رفتار سے منصوبوں پر کام جاری ہے اسے مذید تیز کیا جائے گا اور پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جن 9صنعتی زونز کے قیام کا جو ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے اسے آگے بڑھایا جائے گا انفراسٹرکچر میں 11ارب ڈالر کا چینی قرضہ آسان شرائط پر ہے اور اس حوالے سے 3-4ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے ہم نے سی پیک کے حوالے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ نہیں ڈالا چینی سرمایہ کاری کو قرضوں کا بوجھ قرار دینا مخالفانہ پراپیگنڈہ ہے دنیا بھر سے سب سے آسان شرائط پر یہ سرمایہ کاری پاکستان میں ہو رہی ہے امید کرتے ہیں کہ تحریک انصاف منصوبوں کی رفتار کو قائم رکھے گی احسن اقبال نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 5سال پورے کرے ہمیں خسارہ 9فیصد ملا تھا اسے کم کیا اور 6فیصد چھوڑ کر جا رہے ہیں ایسی معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں جس میں استحکام ہے گروتھ ہے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے امن و استحکام اور کراچی کا امن بحال کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پاس سابقہ حکومت کو کسی بھی حوالے سے مورد الزام ٹھہرانے کا جواز نہیں ہو گا کام کیے ہیں اب ان منصوبوں کے ثمرات یہی ہیں کہ لوگوں کو روزگار دیے جائیں صوبوں میں سی پیک کے بالخصوص خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، چکدرہ چترال میں منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ہم چینی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کو مذید تیز کرے گی اور گیم چینجر جیسے مواقع کو ضائع نہیں کرے گی چینی سرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر کا بھی قرضہ نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے چیف جسٹس سے کسی کی ملاقات کی اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس کی کسی ملاقات کے حوالے سے کمنٹس نہیں کر سکتا آپ سمجھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کو تسلیم کر چکی ہے اور اس نے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعت وہی ہے بڑی جماعت کی حیثیت سے اپوزیشن لیڈر ہمارا ہو گا جمعرات کو کل جماعتی کانفرنس میں مضبوط اپوزیشن کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول