عمران خان کی حلف بردار ی،عامر خان سمیت کئی شخصیات کو دعوت نامے ارسال

عمران خان کی حلف بردار ی،عامر خان سمیت کئی شخصیات کو دعوت نامے ارسال

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت نے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے بات کی ہے۔بدھ کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تحریک انصاف نے دفتر خارجہ سے اعلی رتبہ رکھنے والے غیر ملکی افراد جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں کو تقریب کے لیے مدعو کیے جانے کے امکانات پر رائے طلب کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت دفتر خارجہ کے جواب کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے عامر خان، کپل دیو، سنل گواسکر سمیت کئی نامور ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب

مزید : صفحہ اول