پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،پنجاب کا اجلاس 18کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ

پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،پنجاب کا اجلاس 18کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،پنجاب (PQCB)کا190واں اجلاس ہوا جس میں ادویات کے 51کیسز پر کارروائی کی گئی، 18کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا190واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری PQCB فاروق بشیربٹ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیرودیگر شامل تھے۔

،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد( پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) , پروفیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم(پروفیسر آف فارماکالوجی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور)اور پروفیسر ڈاکٹرشہناز اختر(پروفیسر آف فارماکالوجی،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور) شامل تھیں۔میٹنگ میں ادویات کے کل 51کیسز پر کارروائی کی گئی اور20ری ٹیسٹنگ کی اپیلز زیرِغور لائی گئیں۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 18کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا,،10کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی ,جبکہ 11کیسزکوخارج کر دیا گیا اور11کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی۔کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کے 30کیسز ،N.I.H سٹینڈرڈکے10کیسز،نظرِثانی کی درخواست کا 01کیس اورنگرانی پیٹیشن کا 07کیسزشامل تھے۔ بورڈ نے سیکرٹری PQCBفاروق بشیر بٹ کے ڈرگ انسپکٹرز کی صلاحیت میں مزید بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کردہ ٹرینینگ پروگرام کو بھی سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...