مسلم لیگ (ن) کے کھوسہ خاندان اور چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے اقدامات تیز

مسلم لیگ (ن) کے کھوسہ خاندان اور چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے ...

  



لاہور(جاوید اقبال)مسلم لیگ (ن) نے ذوالفقار کھوسہ فیملی ا ور چودھری نثار کومنانے کا فیصلہ کر لیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق ناراض پارٹی رہنماؤ ں کو منانے کا ٹاسک سینیٹر سید مشاہد حسین اور خواجہ سعد رفیق کو سونپا گیا اور اس سلسلہ میں ذوالفقار کھوسہ اور چودھری نثار سے رابطوں کا آغاز ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین نے چودھری نثار کو ضمنی الیکشن میں راولپنڈی کے حلقہ این60سے ٹکٹ دینے کی سفارش کی جس کی مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہبازشریف نے منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ڈی جی خان کی کھوسہ فیملی سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ انہیں شکست دینے والے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ( ن) اُن کا اپنا گھر ہے اور لہٰذا واپس آ جائیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ الیکشن میں شکست کھا جانے والے امیدواروں کامورال بلند کرنے کیلئے بھی ایک خصوصی اجلاس بلایا جارہاہے۔

مسلم لیگ( ن) /رابطے

مزید : صفحہ اول


loading...