بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، بی کام کے نتائج ،پنجاب کالج کی پہلی 5پوزیشنز

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، بی کام کے نتائج ،پنجاب کالج کی پہلی 5پوزیشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کردہ بی کام نتائج 2018 کے مطابق پنجاب کالج کے طالب علموں نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی کام میں پہلی 5پوزیشنز اور بی ایس سی میں دوسری اور پانچویں پوزیشن اپنے کے نام کیں بی کام نتائج کے مطابق نیہا لیاقت (1256/1500)،کرن اعجاز (1253/1500)، حافظہ ثناء کلیم(1246/1500)، فریحہ خضر (1243/1500) اورزیبا شبیر (1242/1500) نمبروں کے ساتھ بل ترتیب پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ جبکہ بی ایس سی نتائج کے مطابق انمول منیر(718/800) نے دوسری اور فاطمہ صدیق (695/800)نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔تمام پوزیشن ہولڈرز نے ان کامیابیوں کواللہ کے کرم، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔