فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان

  



لاہو(پ ر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے سال 2018 کی پہلی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کو بہتر آف ٹیک کی بدولت گزشتہ سال کے مقابلے میں 43% زیادہ آمدن ہوئی۔ اس سال فو جی فرٹیلائزر کو سیلز ریوینیو کی مد میں 43.27 ارب روپے آمدن ہوئی۔ 24% اضافے کے ساتھ کمپنی کا خالص منافع 4.72 ارب روپے رہا ۔

جبکہ 30 جون 2018 کو اختتام پزیر ہونے والی پہلی ششماہی میں فی شئیر کمائی 3.71 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1.40 روپے فی شئیر کا دوسرا انٹیرم ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ پہلے چھے ماہ میں فی شئیر 3.15 روپے رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...