چیف جسٹس ثاقب نثار سے پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری کی ملاقات

چیف جسٹس ثاقب نثار سے پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری کی ملاقات

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے جبکہ میں سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔ہمارا چیف جسٹس کے ساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے ۔

مزید : صفحہ اول