شجرکاری کاشعور پیداکرنے کیلئے شہر بھر میں شجرکاری کے بیز اور سٹریمرآویزاں

شجرکاری کاشعور پیداکرنے کیلئے شہر بھر میں شجرکاری کے بیز اور سٹریمرآویزاں

  



لاہور(پ ر)موسم برسات 2018 میں عوام الناس میں شجرکاری کاشعور پیداکرنے اور صوبہ بھر میں اسے فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے شہر بھر میں مختلف جگہوں پر شجرکاری کے بیز اور سٹریمر لگا دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر 202سیل پوائنٹس/نرسریاں قائم کی ہیں،جہاں سے ارزاں نرخوں پر پودہ جات،قلمات حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کاحصہ لینا چاہیے تاکہ آکسیجن کی کمی کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...