تحریک انصاف اب ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی،مختار شاہ

تحریک انصاف اب ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی،مختار شاہ

  



لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی سید مختار شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئے گی،شہبازشریف نے قوم کو پیسہ سڑکوں اور انڈرپاس پر ضائق کردیا،غریب عوام صاف پانی،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہیں لیکن لاہور میں اربوں روپے لگا کر اورنج لائن ٹرین کا ڈھانچہ کھڑا کردیا گیا ہے،قومیں سڑکوں یا تعمیرات سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

،انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کے سداہ لوح امیدواروں نے خاندان نظام رائج کرنے والے جاگیراداروں وڈیروں کو شکست دی ہے،جو نام نہاد سیاستدان کئی سالوں سے عوام کا خون چوس رہے تھے،ان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا ہے عوام کے اعتماد پر سو فیصد پورا اتریں گے،چیئر مین عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کریں گے تعلیم اور صحت کی اعلیٰ معیار کی سہولیات ہر شہری کو فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیحی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4