آئی ایم ایف رکن ممالک کو فنڈنگ کیلئے دباؤ قبو ل نہ کرے،اقتصادی ماہرین

آئی ایم ایف رکن ممالک کو فنڈنگ کیلئے دباؤ قبو ل نہ کرے،اقتصادی ماہرین

  



لاہور (کامرس رپورٹر ) اقتصادی امور کے ماہرین تیمور علی ملک اور ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے رکن ممالک کا حق ہے کہ وہ بحرانی معاشی کیفیت میں عالمی اداروں سے قرض حاصل کریں جبکہ قانون کے تحت آئی ایم ایف ہر قسم کے دباؤ سے پاک ادارہ ہے اور اس کا فرض بنتا ہے کہ وہ رکن ممالک کی فنڈنگ کے معاملے پر کسی قسم کا دباؤ قبو ل نہ کرے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی ایم ایف امریکہ کے دباؤ کو خاطر میں لائے بغیرپاکستان کو" بیل آؤ ٹ پیکیج "کے تحت مطلو بہ قر ض فراہم کرے تاکہ نو منتخب حکومت ملکی معیشت کو مستحکم رکھ سکے ۔ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی امور کے ماہرین نے کہاکہ آئی ایم ایف سے بیل آؤ ٹ پیکیج کے تحت امریکہ کا آئی ایم ایف پر دباؤ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مقصد اور مشن ہی یہ ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے رکن ملک کی جائز ضروریات اور معیشت کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر ے ۔اقتصادی ماہرین کے مطابق چین نے بھی کہا ہے کہ امریکہ عالمی اداروں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ۔ اقتصادی ماہرین نے کہا کہ چین کو قرضوں کی ادائیگی پاکستان کا نجی معاملہ ہے جبکہ مستقبل میں سی پیک اور گوادر پورٹ کے ذریعے ہونے والی آمدن سے چینی قرضوں کی ادائیگی ممکن ہے ۔

اقتصادی ماہرین

مزید : صفحہ اول


loading...