آزاد امیدوار غیر فطری طور پرپی ٹی آئی میں جا رہے ہیں،کامران سیف

آزاد امیدوار غیر فطری طور پرپی ٹی آئی میں جا رہے ہیں،کامران سیف

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی اس بیان کی مذمت کی ہے کہ آزاد امیدوار غیر فطری طور پر تحریک انصاف کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں بھی تمام آزاد امیدوار جیتنے والی پارٹی ن لیگ میں شامل ہوئے تھے اب ان آزاد اراکین کا تحریک انصاف میں شامل ہونا غیر فطری کیسے ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ مرکز اور پنجاب میں اپنی واضح ہار دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ آزاد اراکین کی تحریک انصاف میں شرکت سے مرکز اور پنجاب میں اتحاد ی حکومت بنائیں گے۔آزاد اراکین کی پی ٹی آئی میں جانا فطر عمل ہے آزاد اراکین نے تبدیلی کا ساتھ دیا ہے آزاد اراکین ن لیگ میں جاکر اپنے حلقہ کی عوام سے غداری نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ مل کر مرکزاور پنجاب میں عوام کی خدمت سرانجام دینگے اور ملک کو خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...