پنجاب اور ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی ملاقات،تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق

پنجاب اور ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی ملاقات،تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان ریسرچ اور تعلیمی امور میں اشتراک عمل بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاویداکرم نے کہا پنجاب یونیورسٹی ایک عظیم ادارہ ہے۔ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان سٹاف اور فیکلٹی کی ٹریننگ کے حوالے سے تعاون بڑھنا چاہیے۔ قبل ازیں یو ایچ ایس میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ اداروں کی تباہی سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ یو ایچ ایس کے ملازمین کے مسائل حل کریں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے علاوہ ان کیلئے ہاؤسنگ سکیم بھی شروع کرائی جائے گی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی تعمیر کو فاسٹ ٹریک پر لارہے ہیں۔
ملاقات