پراپرٹی کا کروبار کرنیوالے کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پراپرٹی کا کروبار کرنیوالے کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)نگران حکومت نے پراپرٹی کا کاروبار کر نے والے کر پٹ پولیس افسران کے خلاف کا رروائی کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی سرپرستی میں اور سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کے باعث40 قبضہ گروپ سرگرم ہو گئے ہیں اور ان قبضہ گروپوں نے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے کیلئے طریقہ کار بدل لیا ہے ۔آئی جی پنجاب کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شہر میں40قبضہ گروپ پولیس افسران اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کے باعث متنازعہ جائیدادوں پر قبضہ کیلئے پولیس کی ملی بھگت سے پولیس کی رپورٹوں پر عدالتوں سے145کی کاروائی کروا کر ان جائیدادوں کو سیل کروا رہے ہیں اور ان جائیدادوں پر قبضے کر رہے ہیں۔خفیہ رپورٹ میں مذید انکشاف کیا گیا ہے ان40قبضہ گروپوں نے شہر میں جائیدادوں پر قبضہ کیلئے انتہائی ٹیکنیکل طریقہ اپنا رکھا ہے اور یہ قبضہ گروپ جھوٹے ہونے کے باوجود شہریوں کی جائیدادیں سیل کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایس ایچ اوز اور سرکل افسران رپورٹ بھجواتے ہیں کہ اگر اس جائیداد کو سیل نہ کیا گیا تو یہاں لڑائی جھگڑے کے دوران قتل و غارت گری کا اندیشہ ہے۔خفیہ رپورٹ میں جن 40قبضہ گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں شاہدرہ ،رانا قربان ولد محمد اقبال سکنہ اسلامیہ کالونی شاہدرہ ،رانا محمدجمیل ولد سکنہ کشمیر پارک شاہدرہ،ساجد خان ولد صادق خان سکنہ محلہ اسلام پورہ ماچس فیکٹری شاہدرہ ،رانا شان ولد محمد اقبال سکنہ اسلامیہ کالونی شاہدرہ ،عابد خان ولد محمد صدیق سکنہ ماچس فیکٹری ، مصری شاہ ،عنائت علی عرف جاکا ولد رحمت علی مکان انمبر 18گلی نمبر 13فاروق گنج مصری شاہ ، یکی گیٹ زبیر عرف زبیری ولد عبدالقیوم اندرون شیرانوالہ گیٹ ،یکی گیٹ سلطان عرف سلطانی ولد عبدالقیوم عرف قصائی اندرون شیرانوالہ گیٹ،لوئر مال کابل خان ولد غلام علی سکنہ پرانا دھوبی گھاٹ بلال گنج لاہور،ولی خان ولد ملنگ خان سکنہ گلشن ریاض کالونی بوبی پلازہ لوئر مال،قادر خان ولد ملنگ خان گلی نمبر11مکان نمبر 10ابراہیم روڈ لوئر مال ،سعید خان ولد محمد دین سکنہ گلشن ریاض کالونی لوئر مال ،میاں حامد ولد شمس دین سکنہ ابوبکر روڈ لاہوربھاٹی گیٹ ولائتی پٹھان سکنہ محمد جلو ٹیاں اندرون بھاٹی گیٹ ،بھاٹی گیٹ بابر عرف چاندی والا سکنی میدان بھائیاں اندرون بھاٹی گیٹ ،ٹبی سٹی امجد حسین عرف پپو ولد عاشق حسین سکنہ کوچہ شہباز ٹبی سٹی ،لوہاری گیٹ جاوید عرف جید سکنہ کوچہ محمد یہ سید مٹھا بازار ،لوہاری جمشید عرف پائیو ولد جاوید سکنہ کوچہ محمدیہ سید مٹھا بازار ،ٹبی سٹی بابر عرف گوگاولد شاہ دین سکینہ بارود خانہ ڈیڑہ شاہیا پہلوان ،ٹبی سٹی دل آویز عرف بھولی ولد جمشید عرف شیری سکنہ بارود خانہ والی گلی پانی والا تالاب ،حمد محمود عرف حامی عرف کنجر سکنہ 2192/Aفورٹ روڈ شاہی محلہ ،رنگ محل سلیم عرف چھمیا ولد محمد یوسف سکنہ 2024/Aبازار وچھوں والی رنگ محل ،لوہاری گیٹ خالد عرف خالد ہیرا ولد محمد اسلم سکنہ 125-Dچوک بخاری اندرون لوہاری گیٹ ،مصری شاہ ظہور جٹ سکنہ مصری شاہ ،لوہاری گیٹ نعمان عرف نومی جٹ سکنہ چوک متی اندرون لوہاری گیٹ ،شاہدرہ شاہ جہاں سکنہ قیصر ٹاؤن ،شاہدرہ نعمان عرف نومی سکنہ جہانگیر پارک نزد پولیس چوکی شاہدرہ ٹاؤن ،شاہدرہ اکرم بٹ عرف اکا اکانہ رسول پارک شاہدرہ ٹاؤن ،شاہدرہ ظہور جٹ سکنہ نزد پنڈی والا قبرستان ،شاہدرہ رفومی سکنہ محلہ ککے زئی شاہدرہ رحمت مراثی سکنہ رشید پارک شاہدرہ ،شاہدرہ اعجاز مراثی سکنہ لدھے شاہ ،شاہدرہ ٹاؤن ،شاہدرہ بھائی بھٹی سکنہ لدھے شاہ ،مٹھو شیخ سکنی عید گاہ شاہدرہ ٹاؤن ،بابر عرف باوا سکنہ چاہ وڑیاں والا ،محمد صدیق ولد عبداللہ قوم ککے زئی سکنہ نزد گرلز ہائی سکول شاہدرہ ٹاؤن ،شاہدرہ کرامت بٹ ولد محمد شریف سکنہ حاجی کوٹ شاہدرہ ،شفیق آباد بگیاڑی سکنہ کریم پارک ،مصری شاہ محمد رفیق عرف فیقا بلوچ سکنہ میراں والی کھوئی مکھن پورہ،شادباغ میاں طارق عرف طاری شاد باغ لاہور ،اور شادغ محمد جاوید عرف جید ی ولد محمد شریف مکھن پورہ عدالتی مفرور ہے جبکہ اس کے چھ بھائی بھی اس کے ساتھ شامل ہیں ۔خفیہ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں تعینات بعض پولیس افسران اور شہر کی اہم سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کے باعث ان قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثر کاروائی نہیں ہورہی ۔

مزید : صفحہ اول