مختلف سروسز گروپس کے20افسروں کی نیشنل سکیورٹی اینڈوارکورس کیلئے نامزدگی

مختلف سروسز گروپس کے20افسروں کی نیشنل سکیورٹی اینڈوارکورس کیلئے نامزدگی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف سروسز گروپس کے 20افسران کی نیشنل سکیورٹی اینڈوارکورس کیلئے نامزدگیوں کی منظور دیدی، محوزہ کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 13اگست سے 21دسمبر تک منعقد ہوں گی۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے منظور کی جانے والی نامزدگیوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے احسن علی منگی ،وقاص علی محمود ،عامر اقبال ،عثمان گل،پولیس سروس آف پاکستان اختر حیات ،انکسار خان افغان ،محمد خالد خٹک ،محمد علی خان ،سیکرٹریٹ گروپ اللہ یار ،تیمور تجمل ،سعد فیصل عباسی ،فارن سروسز آف پاکستان کے محمد طارق ،احمد نسیم وڑائچ ،سید سجاد حیدر ،ان لینڈ سروسز گروپ کے بختیار مومن ،محمد قاسم صمد خان ،پاکستان کسٹم سروس کے شہباز مقبول ،سیما بخاری اور آئی ایس ٹی سے محمد صدیق خرم اموض جمال کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے ۔اسٹیبلشمٹ ڈویژن کی طرف سے مجوزہ تمام افسران کو 9اگست کو صبح 9بجے نیشنل ڈیفیس یونیورسٹی رپورٹ کرنے کی احکامات دیئے گئے ہیں ۔

وار کورس

مزید : صفحہ اول


loading...