نیب نے شہبازشریف کو 20 اگست کوطلب کرلیا
لاہور ( خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں تحقیقات کے لئے 20 اگست کوطلب کیا ہے جبکہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔ نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔
نیب ،شہباز شریف