ایم کیو ایم پاکستان مرکزی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ می ں نہیں لیا جائیگا : پیپلز پارٹی

ایم کیو ایم پاکستان مرکزی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ می ں نہیں لیا ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور اسے وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دے دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم سے متعلق فیصلے سے اس کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہٰذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

پیپلز پارٹی/ایم کیو ایم

مزید : صفحہ اول


loading...