ڈاکٹر ارشداحمدرواں ماہ لمز کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے

ڈاکٹر ارشداحمدرواں ماہ لمز کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے
ڈاکٹر ارشداحمدرواں ماہ لمز کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے

  



لاہور(پ ر)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) بڑے فخر سے یہ اعلان کررہی ہے کہ ٹیچنگ اینڈ لرننگ اینڈ پروفیسر آف فنانس اینڈ بزنس اکنامکس،میک ماسٹر یونیورسٹی، کینیڈا کے وائس پرووسٹ ڈاکٹر ارشد احمد کو لمزیونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر احمد اگست 2018کے آخر میں لمز یونیورسٹی میں بحیثیت پانچویں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشد احمد نے لمز یونیورسٹی میں اپنے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ’’ پاکستان کے معتبر ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دینا نہایت فخر کی بات ہے اور میں باصلاحیت ساتھیوں اور قابل طلبا کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں جو لمز یونیورسٹی کو کا میابیوں کی نئی اونچا ئی تک لے کر جائیں گے ۔ یہ میرے لئے بھی خوشی کی بات ہے کہ میں کئی برس بعد اپنے وطن واپس آرہا ہوں۔میں نے اس سے قبل پاکستان کے کئی دورے کئے اور میراہمیشہ پرتباک استقبال کیا گیا ،میں آپ سب کی خلوص و محبت کا مشکور ہوں۔‘‘ٹیچنگ اینڈ لرننگ میک ماسٹر یونیورسٹی میں 5برس تک بحیثیت وائس پرووسٹ کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر ارشد احمد نے میک ماسٹر کے پاؤل میک پیرسن انسٹیٹوٹ فار لیڈرشپ، انوویشن اینڈ ایکسی لینس ان ٹیچنگ کی سربراہی کی جہاں انہوں نے لرننگ اینڈ ٹیچنگ کے شعبے میں انٹرنیشنل لیڈر کے طور پر کئی ایسے اقدامات کئے جس سے میک ماسٹر یونیورسٹی کا وقار بلند ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...