مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کا اتحاد مرکز سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنائے گا،اشرف چودھری
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میں لیبرونگ کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری پرویز الہٰیٰ کو قومی و صوبائی حلقہ اور مسلم لیگی امیدواروں کی پنجاب بھر میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا اتحاد مرکز کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنائے گا اور آنے والا وقت بہتر پاکستان کا ضامن ہوگا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اور عمران خان کا اتحاد پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائے گا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور اقتدار میں مثالی کردار ادا کیا جسے ہمیشہ یادر کھا جائے گا ۔
۔وہ پنجاب میں رہ کرتحریک انصاف کے ساتھ ملکر اب بھی بھر پور طور پر عوام کی خدمات سرانجام دینگے ۔