توہین عدالت کیس،طلال چوہدری کے خلاف کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

توہین عدالت کیس،طلال چوہدری کے خلاف کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ(آج) جمعرات کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمی نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو(آج) جمعرات کو سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے طلال چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

طلال چوہدری

مزید : صفحہ اول