حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی،اشرف بھٹی

حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ سالوں سے الیکشن کمیشن میں اصلاحات لانے کی تجویز دے رہی تھی لیکن اس پر کسی نے توجہ ہی نہیں دی اب الیکشن میں اس ادارے کی کاکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھ رہے ہیں الیکشن کمیشن ملک میں پہلی بار عام انتخابات نہیں کروا رہا مگر پھر بھی کئی بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں حیران کن تاخیر ہوئی جو کئی حلقوں اور امیدواروں کیلئے پریشانی کا سبب بنی نتائج کا انتظار کرنیوالے لوگ ہیجانی کیفیت میں نظر آئے اسی طرح پولنگ بوتھوں میں ووٹوں کی گنتی کے موقع پر پولنگ ایجنٹوں کو فارم نمبر 45 فراہم نہ کرنے اور ایجنٹوں کو باہر نکالنے سے متعلق سیاسی جماعتوں کے الزامات بھی سنگین نوعیت کے ہیں جن سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔انہون نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ صرف پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے نہیں کیا ہے بلکہ سب نے کیا۔

جماعتوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن مستعفی ہو جائے۔

اسی میں اس کی ساکھ بحال ہو سکتی ہے۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...