وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے،نعیم الحق

وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے،نعیم الحق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہماری جماعت وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائے گی ،بلوچستان حکومت میں شامل ہوں گے جبکہ سندھ میں تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کے زیر صدارت حکومت سازی سے متعلق اجلاس ہو رہے ہیں اور تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا جبکہ پارٹی چیئرمین2دن تک وزارتوں کا اعلان کریں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی کے سنہرے دور کیلئے تیار ہو جائیں ، حکومت آتے ہی انقلابی اقدامات کریں گے اور 70سال سے محروم غریب طبقے کو حق دیا جائے گا۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ اول