’’ بے مثال‘‘انتخابات الیکشن کمیشن کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہیں ، شیری رحمن

’’ بے مثال‘‘انتخابات الیکشن کمیشن کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہیں ، شیری رحمن

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن پاکستان کی اہلیت اور کار کردگی پر سوال اٹھاتے ہو ئے انتخابات کو بے مثال قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ایسی مثال کہیں نہیں ملتی جہاں پولنگ ایجنٹوں کو زبردستی باہر نکال کر گنتی کے عمل کی نگرانی سے محروم کر دیا گیا ہو اور پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 28گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نتائج نہ دیئے گئے ہوں ،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا انتخابات کے سات دن بعد بھی ان کی پارٹی کو لیاری کی حلقے کے فارم 45موصول نہیں ہو ئے۔شیری رحمان نے ٹویٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی گڑھ لیاری کی نشست این اے 246 سے بلاول بھٹو زرداری کے صرف 39325ووٹ حاصل کرنے کے تناظر میں کی جہاں ان کے مدمقابل تحریکِ انصاف کے شکور شاد52750 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ اول


loading...