بیگم کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہونے لگی،خاندانی ذرائع

بیگم کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہونے لگی،خاندانی ذرائع

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خاندانی ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، وینٹی لیٹر کو روزانہ چند گھنٹوں کیلئے اتارا جاتا ہے، نارمل سانس لینے تک وینٹی لیٹر چند گھنٹوں کیلئے ہٹانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے بیگم کلثوم نواز چند ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج ہیں، انہیں کینسر کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم حالت بگڑنے کے بعد انہیں گزشتہ ماہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

بیگم کلثوم نواز

مزید : صفحہ اول


loading...