سعودی حکومت کا نئے عمرہ سیزن کیلئے اپروول 15ذو الحجہ سے دینے کا اعلان

سعودی حکومت کا نئے عمرہ سیزن کیلئے اپروول 15ذو الحجہ سے دینے کا اعلان

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے نئے عمرہ سیزن 1440ھ کے لیے عمرہ اپروول 15ذو الحج سے دینے کا اعلان کر دیا،دنیا بھر سے عمرہ زائرین یکم محرم الحرام 1440ھ سے عمرہ کی سعادت کے لیے حجاز مقدس آ سکیں گے،سعودی حکومت نے نئے سیزن کے لیے 400سے زائد نئی عمرہ کمپنیاں بھی رجسٹرڈ کر لیں سعودی وزارت الحج کی ویب سایٹ پر نئی کمپنیوں کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے ،ہجری سال میں سعودی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے مقابلے کی وجہ سے عمرہ اپروول کی قیمت کم ہونے کا امکان،سعودی وزارت الحج نے فوری طور پر عمرہ کمپنیوں کو پاکستان سمیت دیگرممالک سے عمرہ ایگریمنٹ مکمل کرنے کہ ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حج کے فوری بعد 15ذو الحج سے عمرہ کا نظام آن ہو جائے گا۔

رجسٹرڈ

مزید : صفحہ آخر


loading...