یوٹیوب نے پاکستان کے مقبول ترین اشتہاروں کی فہرست جاری کر دی

یوٹیوب نے پاکستان کے مقبول ترین اشتہاروں کی فہرست جاری کر دی

  



کراچی(بزنس نیوز) گوگل نے پاکستان میں جنوری تا جون 2018 ء کیلئے اپنا یوٹیوب ایڈز لیڈرشپ بورڈجاری کر دیا۔اس فہرست میں ایسے ٹاپ 10 اشتہارات اور برانڈز شامل ہیں جنہیں نوجوان نسل نے مقبولیت اور پروموشن کے امتزاج کیساتھ یو ٹیوب پر دیکھنے کیلئے منتخب کیا۔اپسوس ریسرچ کے مطابق، یو ٹیوب پاکستان میں نمبر ایک آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کی پاکستان کے بڑے شہروں میں رہائش پذیر 80 فیصد نوجوان نسل تک رسائی ہے۔ عالمی سطح پر ہرماہ، 1.9 ارب افراد یوٹیوب پر لاگ ان کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یوٹیوب پر روزانہ ویڈیو دیکھنے کیلئے ایک ارب گھنٹے صرف کیے جاتے ہیں۔لیڈرشپ بورڈ کے اہم نکات میں اول میڈ فار ڈیجیٹل محدود جگہ اور وقت رکھنے والی آف لائن ورلڈ کے برخلاف یوٹیوب برانڈز اور ایجنسیوں کو ایک وسیع تخلیقی کینوس فراہم کرتا ہے جس پر وہ اپنی بات کہنے کیلئے ، ضرورت کے مطابق، کم یا زیادہ وقت صرف کرسکتے ہیں اور اپنا پیغام پہنچانے کیلئے بہترین طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔ لانگ فارم ہو یا شارٹ فارم ،دونوں صورتوں میں کیا گیا کام عمدہ کارکردگی کا حامل ہوتا ہے بشرط یہ کہ وہ دیکھنے والوں کو اپنی جانب راغب کر سکے ۔ یو ٹیوب کیلئے تیار کیے گئے اشتہارات بیانیے کو درکار بہاؤکے مطابق تخلیقی مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔دوئم نوجوان نسل یوٹیوب پر زیادہ وقت صرف کرتی ہے ، بہت سے اشتہارات نوجوان نسل کیلئے بنائے جاتے ہیں جن میں ایسے اشتہارات بھی شامل ہیں جن میں طاقتور خوا تین کو لیڈ رول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جن کی وجہ سے لیڈرشپ بورڈبھر جاتا ہے۔یوٹیو ب کے ریجنل ہیڈ برائے گوگل ایشیا پیسیفک فرحان قریشی کے مطابق یہ رجحان ساز اشتہارات اور برانڈ کا مواد پاکستان کی اشتہار ساز انڈسٹری میں پائی جانیوالی موجودہ تخلیقی صلا حیت کی جانب توجہ دلاتے ہیں۔ یہ ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں یہ محض نئی ٹیکنالوجی ہی نہیں بلکہ کہانی سنانے کا پرانا فن بھی ہے جو ایک کامیاب امتزاج ہے۔ یوٹیوب برانڈز کو ایک تخلیقی کینوس پیش کرتا ہے تاکہ وہ ایسی کہانیاں سنا سکیں اور ان کیلئے ایسا بہترین طریقہ اختیار کر سکیں جس سے وہ کہانیاں صارفین کے ذہنوں میں گونجتی رہیں۔

فہرست جاری

مزید : صفحہ آخر


loading...