آشیانہ اقبال سکینڈل: فوادحسن فواد نے شہبازشریف پرمزید ملبہ ڈال دیا

آشیانہ اقبال سکینڈل: فوادحسن فواد نے شہبازشریف پرمزید ملبہ ڈال دیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداران کیخلاف بھی انکشا فا ت کئے ہیں جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہبازشریف پرمزید ملبہ ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال سکینڈل کی نیب تحقیقات کے دوران کئے گئے انکشافات سے پتہ چلا ہے شہبازشریف اورفوادحسن فواد ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پرنہیں تھے، شہبازشریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے جبکہ فواد حسن فواد اور نج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے۔ فواد حسن فواد کے مطابق شہبازشریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا گیا۔

فواد حسن فواد

مزید : صفحہ آخر