خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی

خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے خاران میں مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت استفسارکیاتمام متاثرین کوامدادمل چکی ہے؟،نمائندہ موبائل کمپنی نے کہاکہ ہم نے سیشن جج اوکاڑہ کوتمام ادائیگی اداکردی ہے۔اس پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اوکاڑہ نے کہا کہ غیرملکی کمپنی نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سمری وزیراعلیٰ کوبھجوائی تھی،حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیرہوئی۔سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

ازخود نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...