پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت کا دورہ روس ،پرتپاک استقبال

پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت کا دورہ روس ،پرتپاک استقبال

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کی سینٹ پیٹرزبرگ بندرگاہ آمد پر ڈپٹی ہیڈ آف لینیگرڈنیول بیس، رشین فیڈریشن نیوی کے آفیسرز، پاکستان کے سفیر اور پاکستان کے دفاعی اتاشی نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔رشین فیڈریشن نیوی بینڈ نے مسحور کن دھنوں کے ساتھ جہاز کا خیر مقدم کیا،رشین فیڈریشن نیوی کے مختلف عہدیداران نے جہاز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مشن کمانڈر نے سینٹ پیٹرز برگ کے وائس گورنر اور کمانڈر لینیگرڈنیول بیس سے ملاقاتیں کیں ٗان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی این ایس اصلت نے رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کی، پی این ایس اصلت رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں شریک ہوانے والا واحدغیر ملکی بحری جہاز تھا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دنوں ممالک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثا بت ہو گا۔

جہاز پی این ایس

مزید : صفحہ آخر


loading...