این اے 140 ، رانا حیات کی درخواست پرالیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب

این اے 140 ، رانا حیات کی درخواست پرالیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 140 سے شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا حیات کی درخواست پرالیکشن کمیشن سے آج 2اگست کومتعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے تاہم فاضل جج نے درخواست گزار کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا نامنظور کردی۔جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو رانا حیات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے حلقہ این اے 140 سے ایک لاکھ 24 ہزار 385 وٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کیامیدوار طالب نکئی ایک لاکھ 24 ہزار 621 وٹ حاصل کئے۔درخواست گزار کے وکیل نے الزام لگایا کہ ریٹرنگ افسر نے 7 ہزار 453 ووٹ دانستہ طور پر مسترد کئے، جس کے باعث مخالف امیدوار 236 وٹوں کی برتری سے کامیاب قراردیا گیا۔ درخواست گزار کی طرف سے الزام لگایا گیاکہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی نقول فراہم نہیں کی گئیں جبکہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا بھی مسترد کر دی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلقہ این اے 140 سے دوبارا گنتی کا حکم جاری کیا جائے۔

ریکارڈ طلب

مزید : صفحہ آخر