وزیر اعظم کا حلف اٹھائے بغیر عمران خان کو پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

وزیر اعظم کا حلف اٹھائے بغیر عمران خان کو پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت کو ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو وزیر اعظم کا حلف اٹھائے بغیر پروٹوکول دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی اقدام ہے اور وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری امراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں ،درخواست گزار تنظیم نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ کسی بھی شخص کو اس وقت تک وزیر اعظم کا پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا جب تک وہ اپنے عہدہ کا حلف نہ اٹھا لیں، اس وقت تو ابھی قومی اسمبلی بھی وجود میں نہیں آئی ہے، درخواست گزار تنظیم کے مطابق وزیر اعظم کے پروٹوکول کے لئے رقم عوام کے ٹیکس کے پیسے ادا کی جاتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران وفاقی حکومت کو پابند کیا جائے کہ عمران خان کو ملبے والا وزیر پروٹوکول واپس لے ،لاہورہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر وفاقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

حکومت نوٹس

مزید : صفحہ آخر