توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو نوٹس جاری، جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو نوٹس جاری، جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس مامون رشید نے فقیر محمدروبینہ کوثر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 1990 ء میں 14 مرلہ اراضی خرید کر مکان تعمیر کیا ،مکان کے اصل کاغذات کی گمشدگی پر نقل کاغذات کے لئے ایل ڈی اے سے رجوع کیا تاہم شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالتی حکم کے باوجود گھر کے نقل دستاویزات فراہم نہیں کئے جارہے ،وکیل نے الزام لگایا کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر ایل ڈی اے نے گھر کا ایک حصہ مسمار کر دیا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیاہے۔

نوٹس ،جواب

مزید : صفحہ آخر


loading...