ملازمین کی مستقلی ، چیئرمین ٹیوٹا کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

ملازمین کی مستقلی ، چیئرمین ٹیوٹا کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹیوٹا ملازمین کو مستقلی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں چیئرمین ٹیوٹا کو بھجوا تے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے عرفان قیصر سمیت 7 درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارعرصہ دراز سے ایڈہاک بنیادوں پر مختلف سکولوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ادارے کی پالیسی کی روشنی میں بھی ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام ملازمین کو نوکریوں پر مستقل کرنے کا حکم دے۔

ٹیوٹا ملاز مین

مزید : صفحہ آخر