رانا ثناء اللہ کی نااہلی اور بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے درخواست کی سماعت 6اگست تک ملتوی

رانا ثناء اللہ کی نااہلی اور بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا ثناء اللہ کو نااہل قراردلوانے اور بطور ایم این اے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 6اگست تک ملتوی کردی۔التواء کی استدعا خود درخواست گزار ڈاکٹر نثار احمد نے کی تھی ۔جسٹس شاہد کریم نے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست پر سماعت شروع کی توفاضل جج نے ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے ؟انہوں نے مختصر دلائل کے بعد مزید دلائل کے لئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فاضل جج نے کیس کی سماعت 6اگست تک ملتوی کردی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثناء اللہ نے میاں محمدنواز شریف کی وطن واپسی پر قرار دیا کہ لیڈر کا استقبال کرنے سے حج کے برابر ثواب ملے گا، رانا ثناء اللہ کے اس متنازعہ بیان سے اسلام کا تقدس پامال ہوا اور اہل اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللہ کے یہ بیان آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دے کر الیکشن کمشن کو راناثناء اللہ کا بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے ۔
سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -