تفریحی پارکوں کی بحالی ، پی ایچ اے اور ایل ڈی اے سے عمل درآمد رپورٹ طلب

تفریحی پارکوں کی بحالی ، پی ایچ اے اور ایل ڈی اے سے عمل درآمد رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں تفریحی پارکوں کی بحالی کے لئے پی ایچ اے اور ایل ڈی اے کو حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت کے روبرودرخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاکہ انتظامیہ پارکس کی بحالی کے لئے عملی اقدامات نہیں کررہی جس کی وجہ سے شہر لاہور میں تفریحی پارکس ختم ہوتے جارہے ہیں ،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایاکہ عدالتی حکم پر من وعن عمل کیاجارہا ہے ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،ہائیکورٹ اور جوڈیشل اکیڈمی میں پودے لگائے گئے ہیں جبکہ شہربھر میں تقریبا 2لاکھ سے زائد نئے درخت لگائے جائیں گے ۔ایڈیشل ڈی جی پی ایچ اے نے بتایاکہ ایل ڈی اے ہمیں بتائے کون سے پارک بحال نہیں ہیں ،فاضل نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل کے اقدامات کی تعریف کی ،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے اور پی ایچ اے سے عمل درآمد کی رپورٹ آج 2اگست تک طلب کرلی ہے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...