لاہور ہائیکورٹ میں کیئر ٹیکر اور نائب قاصدوں کی آسامیوں پر بھرتی

لاہور ہائیکورٹ میں کیئر ٹیکر اور نائب قاصدوں کی آسامیوں پر بھرتی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں کیئر ٹیکر اور نائب قاصدوں کی آسامیوں پر بھرتی کا آغاز ہوگیا ہے،جسٹس انوارلحق نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااور انٹرویوزپینل کے ممبران کو میرٹ پر رزلٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرارز پر مشتمل پینلز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں امیدواروں کے ابتدائی انٹرویو کر رہے ہیں۔ جسٹس انوارالحق نے بھرتی عمل کا جائزہ لینے کیلئے انٹرویو مراکز کا دورہ کیا ۔انہوں نے مختلف مراکز پر موجود امیدواروں کو یقین دلایا کہ یہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرویو پینل کے ممبران امیدواروں کے عبوری انٹرویو لے رہے ہیں اور اس مرحلہ میں پاس ہونے والے امیدواروں کے فائنل انٹرویو لاہور ہائی کورٹ کے فاضل ججوں پر مشتمل پینل کرے گا۔

آسامیوں پر بھرتی

مزید : صفحہ آخر