ٹرانسپورٹرز کو کالا شاہ کاکو بائی پاس استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سے جواب طلب

ٹرانسپورٹرز کو کالا شاہ کاکو بائی پاس استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سبزیوں اور پھلوں کے ٹرانسپورٹرز کو ٹھوکرنیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو موٹر وے بائی پاس استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے یہ نوٹس انجمن کاشتکاران قصور کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ قصور سے پھل اور سبزیوں سے لدے ٹرک لاہور گوجرانوالہ ،گجرات ،راولپنڈی اور دیگر شہروں کی منڈیوں میں منتقل کئے جاتے ہیں تاہم بابو صابو انٹر چینج سے پھلوں اور سبزیوں سے لدی گاڑیوں کو موٹر وے بائی پاس کی بجائے دوسرے راستے سے شہر میں داخل کروا یا جاتا ہے ،وکیل نے نشاندہی کی کہ شہر میں شدید ٹریفک کے باعث 4 گھنٹوں سے زائد وقت ضائع ہو جاتا ہے ،وقت کے ضیاع سے سبزیاں اور پھل خراب ہو جاتی ہیں ،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ہائی وے اور دیگر فریقین موٹر وے بائی پاس استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق عدالت میں بیان دے چکے ہیں جبکہ موٹر وے بائی پاس پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ٹرانسپورٹرز کو موٹر وے بائی پاس کے استعمال کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے ۔

ٹرانسپورٹر،جواب

مزید : صفحہ آخر


loading...