سیشن جج راؤ عبدالجبار پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے رجسٹرار مقرر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )وفاقی حکومت نے سیشن جج راؤ عبدالجبار خان کوسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا رجسٹرار مقرر کردیا ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم (نگران)نے لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سربراہ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان کو خصوصی عدالت کا رجسٹرار مقرر کیا ہے ۔
رجسٹرار مقرر