پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند اضلاع میں ہلکی بارش متوقع

پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند اضلاع میں ہلکی بارش متوقع

  



لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا ایک ہلکا سلسلہ گزشتہ روز ملک میں داخل ہو ا ہے جس سے خیبر پختونخوااور پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے دوسری جانب گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں سارا دن شدید حبس رہا تاہم بعد دوپہر ہلکے بادل چھا گئے جس سے حبس کی شدت میں کمی ہوئی۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارگڑھی دوپٹہ20، اسلام آباد میں ائیرپورٹ18، گولڑہ03، بوکرہ02، راولپنڈی میں شمس آباد11ملی میٹربارش ہوئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی، تربت، دادو 44 ، سکھر 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر


loading...